بی جے پی صدر نے آج شام تمل ناڈو، اڈیشہ، مغربی بنگال اور پارٹی کے آندھرا پردیش کارکنوں، ریاستی صدور، ریاست کے سکریٹری جنرلوں اور تنظیم کے سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’امفان‘ گردابی طوفان کے سلسلے میں بات چیت کی۔
مسٹر نڈا نے بتایا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گردابی طوفان ’امفان‘ تیزی سے ہندوستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس طرح کا طوفان صرف دوسری مرتبہ ملک کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے متعلقہ ریاستوں سے مل کر اس کے لئے پوری تیاری کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ’امفان‘ کے معاملے میں وزارت داخلہ اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ سبھی موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی ہے اور آندھرا پردیش، مغربی بنگال اور اڈیشہ سمیت طوفان سے متاثر ریاستوں میں کس طرح تعاون پہنچائی جاسکتی ہے ، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جاسکتا ہے، اس پر بھی افسران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔