اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے: اکھلیش - گنگا تو میلی

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے لیکن سماج واد میں یقین رکھنے والے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے: اکھلیش
بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے: اکھلیش

By

Published : Jan 29, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:35 AM IST

بدھ کو ایس پی لیڈر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈر رام کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن اپنی زبان پر کوئی قابو نہیں رکھتے۔انکی پارٹی این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کرنا بند نہیں کرسکتی کیونکہ بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لئے سبھی مذاہب،ذات و طبقات برابر ہیں ۔

ریاست میں عصمت دری،قتل و غارت گری کےبڑھتے واقعات پراپنی تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ملک میں ترقی کے نام پر ریاست کی حکومت پوری طرح سے ناکام ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت پرملکی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوٹ بندی سے لے کر جی ایس ٹی نے کاروباریوں کی ریڑھ توڑ دی ہے۔

سی اے اے پر سوال اٹھاتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی عوام کو گمراہ اور اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت’’ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی‘‘ بن گئی جس نے اب’’گنگا یاترا‘‘ کا نیا ’ایونٹ‘ ایجاد کرلیا ہے۔’’ گنگا تو میلی کی میلی ہی ہے‘‘۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details