سنجئے سنگھ نے کہا کہ جب سے دہلی میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا ہے تب سے دہلی میں مسلسل فضا خراب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 'شاہین باغ میں احتجاجی مظاہرین سے تھوڑی دوری پر آج پھر ایک شخص نے ہوا میں گولی چلائی اور اس کے بعد جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو اس شخص نے کہا کہ یہ ہندو ملک ہے یہاں ہندوؤں کی ہی چلے گی یہ ہو کیا رہا ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت شاہ شاید دہلی اسمبلی انتخابات کو ہی ملتوی کرانا چاہتے ہیں اسی لیے دہلی میں اس طرح کی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں۔
بی جے پی پر دہلی کی فضا میں زہر گھولنے کا الزام سنجے سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے بھی شکایت کی تھی اور ابھی بھی انھیں کئی ویڈیوز دی ہیں جس میں یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کا مقصد دہلی کی فضا میں زہر گھولنا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے بیانات کی وجہ سے ایک شخص جامعہ کے طلباء پر گولی چلاتا ہے اور اب یوگی آدتیہ ناتھ بھی دہلی کا ماحول خراب کرنے آ گئے اور اروند کیجریوال پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے تار پاکستان سے ملتے ہیں۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ 'پولیس کو فوری انہیں گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے'۔