پاروتی پورم: کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ 'تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے پہلے دن بڑے پیمانے پر لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گھبرا گئی ہے۔ اس کے لیڈران کھلے عام بیانات دینے لگے ہیں۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور قومی ترجمان پون کھیڑا نے یو این آئی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی پد یاترا میں بھیڑ جمع ہوتے دیکھ کر پریشان ہے اور اس کے لیڈر گھبراہٹ میں ایسا ردعمل دے رہے ہیں۔ Congress Slams BJP
انہوں نے مسافروں کے آرام کے لیے کیمپ سائٹ پر کیے گئے کنٹینر کے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی لگژری سہولت نہیں ہے لیکن جو لوگ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں وہ ان کنٹینرز میں فائیوا سٹار ہوٹلوں کی لگژری دیکھ رہے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی پد یاترا کے بارے میں اس طرح کے ریمارک کر رہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اس یاترا میں 60 کنٹینر ہیں، جن میں ہر کنٹینر میں دو افراد، چار افراد، چھ افراد اور یہاں تک کہ 12-12 مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے ان کے پاس انتہائی آسان سہولیات ہیں اور پد یاتریوں کے لیے ان میں صرف رات کے آرام کی سہولت ہے۔