بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال میں کورونا کی علامات پائی جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ 'کیجریوال کو کورونا کی جانچ فوراً کرانی چاہئے کیونکہ دہلی کو ان کی اور ان کو دہلی کی فکر کرنی ہے۔'
کیجریوال فوری کورونا کی جانچ کرائیں:بی جے پی
بی جے پی کی ترجمان اور رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 'آج معلوم ہوا کہ کیجریوال کو کھانسی وغیرہ کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اور وہ کل جانچ کرائیں گے۔ چونکہ انہیں دہلی کے صحت کی فکر کرنی ہے اس لئے دہلی کے لوگوں کو بھی ان کے صحت کی فکر ہے۔'
بی جے پی کی ترجمان اور رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 'آج معلوم ہوا کہ کیجریوال کو کھانسی وغیرہ کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اور وہ کل جانچ کرائیں گے۔ چونکہ انہیں دہلی کے صحت کی فکر کرنی ہے اس لئے دہلی کے لوگوں کو بھی ان کے صحت کی فکر ہے۔تو وہ جانچ کرانے کے لئے ایک روز کا انتظار کیوں کررہے ہیں۔انہیں فوراً کورونا کی جانچ کرانی چاہئے۔
لیکھی نے کہا کہ 'وہ یہی دعا کرتی ہیں کہ کیجریوال جلد صحت یاب ہوں اور دہلی کے لوگوں کو بھی کورونا وبا سے نجات ملے۔'