پنچایتی راج دیوس کے موقع پر بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے ٹویٹ کرکے کہا ’’پنچایتی راج دیوس کے موقع پر ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے والے لوگ ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے ’حقیقی جمہوریت‘ کے خواب کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی اس موقع پر کہا کہ ریاستوں کو پنچایتی راج اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے سرمایہ لگانے کے ساتھ ساتھ عہدیداروں اور ذمہ داری پر زور دینا چاہیے، آئین ترمیمی ایکٹ 73 اور 74 کے التزامات کو صحیح معنوں میں نافذ کیا جانا چاہیے۔ اس سے ہم اپنی جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کرسکتے ہیں‘‘۔
نائب صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں پنچایتی راج ادارے بہترین ادارے ہیں جو ضرورت مند لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں اور بحران کے وقت ان کی مدد کرسکتے ہیں۔