بی جے پی رکن پارلیمان رمیش بدھوڑی نے کہا کہ راہل گاندھی اٹلی سے آئے ہیں، اس لیے انہیں کورونا جانچ کروانے کے بعد ہی شمال۔ مشرقی دہلی میں لوگوں سے ملاقات کرنے جانا چاہیئے۔
کورونا کی جانچ کرواکر راہل شمال۔ مشرقی دہلی جائیں: رمیش بدھوڑی - راہل گاندھی کا شمال مشرقی دہلی کا دورہ
بی جے پی کے رکن پارلیمان رمیش بدھوڑی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو کورونا جانچ کروانے کے بعد ہی شمال۔ مشرقی دہلی میں لوگوں سے ملاقات کرنے جانا چاہیئے۔
کورونا کی جانچ کرواکر راہل شمال۔ مشرقی دہلی جائیں
غورطلب ہے کہ راہل گاندھی شمال۔ مشرقی دہلی میں تشدد متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔ خبر ہے کہ بغیر اجازت وہ شمال۔ مشرقی دہلی میں تشدد متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کا پورا وفد بھی پہنچا ہے۔