اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 45 سال سے زیادہ عمر والوں کی ٹیکہ کاری شروع، انل جین نے کیا دورہ

دہلی میں یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر والوں کی ویکسینیشن شروع ہونے سے قبل بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن و قومی کنوینر انل جیل نے بدھ کے روز دہلی کے کالکاجی اور لاجپت نگر میں ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

bjp mp anil jain
انل جیل

By

Published : Apr 1, 2021, 2:03 PM IST

بی جے پی رہنما انل جین نے دہلی کے کالکاجی میں جنوبی دہلی بلدیہ کے پورنیما سیٹھی ملٹی اسپیشلسٹ ہسپتال اور لاجپت نگر میں کورونا وبا کے خلاف چل رہی ٹیکہ کاری کے لیے بنے ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران انل جین کے ساتھ دہلی پردیش کے بی جے پی صدر آدیش گپتا، حزب اختلاف رہنما رامویر سنگھ بیدھوڑی اور ایس ڈی ایم سی میئر انامیکا میتھلیش سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے متعدد رہنما اور عہدیدار موجود تھے۔

انل جین نے اس دوران سینٹر پر ٹیکہ لگوانے آئے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کا تجربہ جانا۔ جین نے کہا کہ میں آج یہاں ویکسینیشن مہم کے قومی کنوینر کی حیثیت سے معائنہ کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کورونا کی روک تھام مہم پر مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کورونا کی لڑائی دنیا میں صف اول پر کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں:

بس ڈرائیور نے بیوی اور دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کی

غور طلب ہے کہ کورونا وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مسلسل ہو رہی ہے۔ وہیں، یکم اپریل سے 45 سال سے اوپر کے سبھی لوگوں کو ویکسینیشن دینے کا کام شروع ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details