اردو

urdu

ETV Bharat / state

MCD Election 2022 بی جے پی نے ایم سی ڈی انتخابات میں چار مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا

دہلی کے وارڈ نمبر 81 سے بی جے پی امیدوار نے کہا کہ 'میں ایک انفارمیشن سینٹر کا قیام اپنے وارڈ میں کرنا چاہتی ہوں جس سے نہ صرف خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی بلکہ یہاں حکومت سے ملنے والی اسکیمز کی بھی جانکاری دی جائے گی۔ MCD Election 2022

ایم سی ڈی انتخابات
ایم سی ڈی انتخابات

By

Published : Nov 18, 2022, 8:38 AM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کارپوریشن انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے ایسے میں مسلم اکثریتی علاقہ قریش نگر سے بی جے پی نے مسلم امیدوار میدان میں اتارا ہے، حالانکہ بی جے پی نے اپنے 250 امیدواروں میں سے محض 4 مسلم امیدواروں پر ہی بھروسہ جتایا ہے۔ انہی میں سے ایک امیدوار ثمینہ رضا قریشی ہیں جنہیں قریش نگر ویسٹ کے وارڈ نمبر 81 سے بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ثمینہ رضا قریشی نے بتایا کہ ان کی سب سے پہلی ذمہ داری ان خواتین کے تئیں ہوگی جو پسماندہ ہیں اور انہیں حکومتی اداروں سے ملنے والی اسکیمز کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ BJP fields 4 Muslim candidates In MCD Polls میں چاہتی ہوں کہ میں ایک انفارمیشن سینٹر کا قیام اپنے وارڈ میں کروں جس سے نہ صرف خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی بلکہ حکومت سے ملنے والی اسکیمز کی بھی جانکاری دی جائے گی۔

بی جے پی امیدوار سے بات چیت

ثمینہ قریشی نے بتایا کہ قریش نگر میں سڑک پانی، گندگی جیسے مسائل کی بھرمار ہے جنہیں گزشتہ کونسلرز نے حل نہیں کیا ایسے میں ان پریشانیوں سے نمٹنا بھی ان کی ترجیحات میں ہوں گے۔ مسلمانوں کو کس طرح اپنی جانب راغب کریں گی اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کیونکہ وہ مسلسل علاقہ میں کام کرتی رہی ہیں جس کی بدولت لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اس لیے انہیں زیادہ دشواری نہیں ہوگی۔ BJP fields 4 Muslim candidates In MCD Polls

جب بی جے پی امیدوار ثمینہ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے بی جے پی کا انتخاب کیوں کیا اس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بزرگ کافی وقت سے بی جے پی میں ہیں اور پھر مودی حکومت نے مسلم خواتین کے حقوق کی لڑائی لڑی ہے اس لیے وہ بھی بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ BJP fields 4 Muslim candidates In MCD Polls

یہ بھی پڑھیں : MCD Polls in Delhi: شمال مشرقی دہلی میں کس بنیاد پر ووٹنگ ہوگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details