نئی دہلی:کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’راہل گاندھی کی قیادت میں جاری یاترا میں شرکت کے لیے تمل ناڈو اور کیرالہ میں بھیڑ جمع ہونے سے بی جے پی کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ اس یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اس لیے بی جے پی جھوٹ بول کر یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسے اس کام میں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔‘‘ Cong Accuses BJP of Spreading Lies Regarding Bharat jodo yatra
گورو نے مزید کہا کہ ’’مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی جھوٹ بول رہی ہیں کہ راہل گاندھی نے یاترا شروع کرنے سے پہلے کنیا کماری میں وویکانند میموریل کا دورہ نہیں کیا۔‘‘‘ انہوں نے کہا کہ گاندھی نے وویکانند میموریل پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ہی ’’ہندوستان جوڑو یاترا‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ’’اسی طرح بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گاندھی یاترا کے دوران نہ تو لوگوں سے مل رہے ہیں اور نہ ہی عوامی میٹنگیں کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس دعوے کو ’’سب سے بڑا جھوٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’گاندھی مسلسل پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ کئی بار پریس کانفرنس منعقد کر کے کئی عوامی جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔‘‘ BJP Afraid of Bharat Jodo Yatra claims Congress