اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلقیس بانو کیس: خودسپردگی میں مہلت کےلئے دائر عرضی کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا

Bilkis Bano case: SC dismisses plea by convicts seeking time to surrender سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی جانب سے خودسپردگی کےلئے مزید وقت مانگتے ہوئے دائر کی گئی عرضی کو مسترد کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 3:11 PM IST

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے جمعہ کو بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی جانب سے دائر عرضی جس میں خودسپردگی کے لیے مزید وقت مانگا تھا کو مسترد کردیا۔ مجرمین کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے افراد کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مجرمین کو 21 جنوری سے قبل خودسپردگی کی ہدایت دی گئ تھی۔ جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر غور کیا، تاہم عدالت نے کہاکہ درخواست دہندگان کی جانب سے خودسپردگی کو ملتوی کرنے سے متعلق مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ اس لئے انہیں ہدایات کی تعمیل کرنا چاہئے۔

جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجول بھویان کی بنچ نے مجرموں کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواستوں کی کوئی 'ٹھوس بنیاد' نہیں ہے جس پر غور کرنے کے لیے ان کے سرنڈر میں توسیع کی درخواست کی گئی ہو۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام مجرموں کو 21 جنوری کو جیل انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔ 8 جنوری کو سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کے تحت اس معاملے میں 11 قصورواروں کو دی گئی سزا کی معافی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے انہیں دو ہفتوں کے اندر جیل انتظامیہ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا جس کی مدت 21 جنوری کو ختم ہونے والی ہے۔


خودسپردگی میں توسیع کی درخواست کرنے والوں میں مجرم رمیش روپا بھائی چندنا نے خاندانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چھ ہفتے کی توسیع کی درخواست کی تھی، جبکہ مجرم متیش چمن لال بھٹ نے موسم سرما کی پیداوار کی کٹائی کے لیے مزید چھ ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ ایک اور مجرم نے اپنے بوڑھے اور بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے چھ ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا۔
سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو 2022 میں قبل از وقت رہائی دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا تھا۔


جسٹس ناگارتھنا اور جسٹس بھویان کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس معاملے میں معافی کے معاملے پر فیصلہ لینا گجرات حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے، اس لیے معافی دینے کے حکومت کے فیصلے کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ بنچ نے کہا تھا کہ اس کیس کی سماعت مہاراشٹر کی عدالت میں ہوئی ہے، اس لیے معافی کا فیصلہ لینا وہاں کی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
گجرات حکومت کی 1992 کی معافی کی پالیسی کے تحت بکا بھائی ووہانیہ، جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشیام شاہ، وپن چندر جوشی، کیشر بھائی ووہنیا، پردیپ موڈھواڈیا، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا کو گودھرا سب جیل بھیجا جائے گا۔ جنہیں 15 اگست 2022 کو رہا کردیاگیا تھا۔ رہائی کے فیصلے کو بلقیس اور دیگر نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔


عدالت عظمیٰ نے بلقیس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ 12 اکتوبر 2023 کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست گزاروں نے عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details