مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے ایک تقریب میں ایسے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، اور ٹڈیوں کے حملے سے بری طرح متاثر مقامات پر ان ہیلی کاپٹرز سے جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا جائےگا۔
مسٹر تومر نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ فصلوں کو ٹڈیوں کے حملے سے بچانے کے لیے ملک میں پہلی بار فضائیہ کی مدد بھی لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے چار ہیلی کاپٹرز سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے چار جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرنے والی چار مشینیز بیرون ملک سے منگائی جارہی ہیں۔
فضائیہ کے چار ہیلی کاپٹرز سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے چار جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرنے والی چار مشینیز بیرون ملک سے منگائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اس بار ٹڈیوں کے حملے کا شبہ ہے، ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان پوری طرح سے تال میل قائم کیا گیا ہے۔
مسٹر تومر نےکہا کہ ابھی تک ٹڈیوں کے حملے سے فصلوں کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ٹڈیوں کو قابو کرنے کے لیے 15 مشینز برطانیہ سے درآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس طرح کی پہلے سے ہی 45 مشینیز تھیں، جبکہ آئندہ آنے والے 11 جولائی تک ایسی ہی 45 اور مشینز خریدی جائیں گی، اس کے علاوہ اس کام کے لیے 55 دیگر گاڑیاں بھی خریدی گئی ہیں۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ملک میں پہلے بار ہیلی کاپٹر سے جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرکے ٹڈیوں کو قابو میں کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ شہری ہوا بازی وزارت نے رات میں ڈرون سے جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاؤ کی اجازت دے دی ہے، ٹڈیوں کا حملہ اس بار جولائی میں بڑھنے کا شبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس بھی ٹڈیوں کا حملہ ہوا تھا، لیکن اسے ریاستوں کے تعاون سے کنٹرول کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 28 برس پہلے ملک مین اتنے بڑے پیمانے پر ٹڈیوں کا حملہ ہواتھا، جبکہ گذشتہ برس جو ٹڈی کا حملہ ہوا تھا، اس میں کسانوں کے نقصانات کی تلافی کے طور پر 68کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔
مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ ٹڈیوں پر قابو حاصل کرنے کے سبھی ممکنہ اقدام کیے جائیں گے، اس موقع پر زراعت کے مملکتی وزیر کیلاش چودھری، ایم پی مہیش شرما اور زرعی سکریٹری سنجے اگروال بھی موجود تھے۔
نریندر تومر نے ایک تقریب میں ایسے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، اور ٹڈیوں کے حملے سے بری طرح متاثر مقامات پر ان ہیلی کاپٹرز سے جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا جائےگا مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ٹڈیوں پو قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جائے، ملک میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا میں اِکوٹیک-2 کے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ٹڈیوں کے حملے پر موثر کارروائی، اور ان پر قابو پانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا۔
خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر راجستھان کے باڑمر کے لیے روانہ ہوا، وہیں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ہیلی کاپٹر ٹڈیوں پر کارروائی، اور قابنو پانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہیلی کاپٹر ٹڈیوں کی وبا پر قابو پانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ٹڈیوں کے خلاف جنگ میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے مابین تعاون ضروری ہے۔