بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق ادارہ کے عہدیدار دہلی میں اپنا دفتر کھولنے پر غور و خوض کر رہےہیں ۔اور اس کے لئے ڈی ڈی سی اے کی جانب سے بی سی سی آئی کو یہ تجویز بھیجی گئی ہے کہ وہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا میں اپنا دفتر کھولیں ۔اور ڈی ڈی سی بی سی سی آئی کے تمام ضروری اور بنیادی سہولیات مہیا کرائے گی۔
دہلی: بی سی سی آئی کے دفتر کھلنے کا امکان - جےشاہ
قومی دار الحکومت دہلی میں واقع ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کے دفتر کھلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ دنوں بی سی سی آئی کے صدر جے شاہ اور نائب صدر راجیو شکلا نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ڈی ڈی سی اے کے صدر روہن جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔ اور اسٹیڈیم موجود سہولیات کا جائزہ لیا تھا۔
بی سی سی آئی کے دفتر کھلنے کا امکان
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کاصدر دفتر ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہے ۔جب انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے صدر تھے تو دہلی میں مذکورہ ادارہ کا دفتر ہوتا تھا ۔
اس کے بعد بی سی سی آئی کا دفتر جنوبی دہلی منتقل کیاگیاتھا ۔اس کے بعد سے دہلی میں بی سی سی آئی کا کوئی دفتر نہیں ہے ۔۔اور اب بی سی سی آئی دہلی میں اپنا دفتر کھولنے پر غور و خوض کرہا ہے