دہلی کے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں ملوث سب انسپیکٹر سنجیو کمار کی موٹر سائیکل حادثے میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ متوفی ایس آئی سنجیو کمار کو صدر پولیس میڈل اور گیلنٹری میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
SI Sanjeev Kumar Died In Delhi: بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں ملوث ایس آئی سنجیو کمارکی موت - بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر
دہلی کے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں ملوث سب انسپیکٹر ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد فوت ہو گیا۔ حادثے میں تین دیگر نوجوان زخمی بھی ہوئے۔SI Sanjeev Kumar Died In Delhi
جانکاری کے مطابق سنجیو کمار 28 دسمبر کو بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن SI Sanjeev Kumar Road Accident کے سامنے اپنی کار پارک کرکے سڑک پار کررہے تھے۔ تبھی سامنے سے آ رہی تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد اسے فوری طور پر وینکٹیشور اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حادثے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار تین نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بتا دیں کہ سنجیو کمار مغربی دہلی میں جنک پوری کے قریب پوشنگی پور گاؤں کا رہنے والا تھا، انہیں دو بار آؤٹ آف ٹرن پروموشن بھی ملا۔ ان کی فیملی میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔ فی الحال پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔