اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2021, 2:25 PM IST

ETV Bharat / state

Ghazipur Border:غازی پور بارڈر پر پھر سے بیریکیڈنگ

زرعی قوانین واپس لینے کے اعلان کے بعد غازی پور بارڈر (Ghazipur Border) سے ہٹائے گئے بیریکیڈنگ ایک بار پھر سے لگایا (Barricading Re-Imposed) جارہا ہے۔

Ghazipur border:غازی پور بارڈر پر پھر سے بیریکیڈنگ
Ghazipur border:غازی پور بارڈر پر پھر سے بیریکیڈنگ

نئی دہلی: غازی پور بارڈر (Ghazipur Border) پر گزشتہ دنوں ہٹائے گئے بیریکیڈنگ کو دہلی پولیس کے ذریعہ پھر سے لگایا (Barricading Re-Imposed) جارہا ہے۔

ویڈیو

جمعہ کو کسانوں کی تحریک کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ شاید اسی کے مدنظر اس کام کو انجام دیا جارہا ہے تاہم دہلی پولیس کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔

اس سلسلے میں امن دیپ نام کے کسان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے نیشنل (Barricading again at Ghazipur) ہائی وے پر بیریکیڈنگ شروع کردی ہے۔ ایک طرف جہاں حکومت زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف پھر سے نیشنل ہائی وے کو بیریکیڈنگ کے ذریعہ بند کررہی ہے۔

کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ کسانوں نے 29 تاریخ کو دہلی جانے کا منصوبہ بنایا ہے اس کے پیش نظر پولیس احتیاط کے طور پر یہ بیریکیڈنگ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بیریکیڈ ہٹائے جانے کے بعد NH-9 پر غازی آباد کی طرف سے آنے والی ایمبولینس آسانی سے دہلی میں داخل ہو رہی تھی، لیکن ایک بار پھر ایمرجنسی گاڑیوں کا راستہ مشکل ہوتا دکھ رہا ہے۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس کے لیے راستہ فراہم کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ حالانکہ کسانوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ احتجاج فی الحال ختم ہونے والا نہیں ہے۔ ایسے میں اگر سیمنٹ کی بیریکیڈنگ دوبارہ لگائی جائے تو مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details