اردو

urdu

ETV Bharat / state

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت - ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو

سماعت کے دوران جج نے کہا کہ "درخواست گزار کو صرف اس بنیاد پر قیدی نہیں بنایا جاسکتا ہے کہ وہ دہلی فسادات کے کلیدی ملزم طاہر حسین کا چھوٹا بھائی ہے'۔

Bail granted to Tahir Hussain's younger brother
طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

By

Published : Dec 15, 2020, 4:17 PM IST

کڑکڑ ڈوما کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر اور شمال مشرقی دہلی فسادات کیس کے مرکزی ملزم طاہر حسین کے چھوٹے بھائی شاہ عالم کو دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

شاہ عالم کی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے بیٹ پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی کہ 06.03.2020 تک ان کا انتظار کیوں کیا جب ان کے بیانات آر پی سی کی دفعہ 161 کے تحت آئی او نے 25.02.2020 میں ہی لکھ لیے تھے۔

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

عدالت نے کہا 'تب اس علاقہ کے پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف رپورٹ لکھوانے کے لیے اور اعلی پولیس افسران کے نوٹس میں لانے سے انھیں کس چیز نے روک دیا۔ اس سے ان گواہوں کی ساکھ خراب ہوتی ہے۔'

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

سماعت کے دوران جج نے کہا کہ "درخواست گزار کو صرف اس بنیاد پر قیدی نہیں بنایا جاسکتا ہے کہ وہ مرکزی ملزم طاہر حسین کا چھوٹا بھائی ہے'۔

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

موجودہ مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 80/2020) فسادیوں کے ذریعہ مرکزی ملزم طاہر حسین کے گھر کے استعمال کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی املاک میں آتش زنی اور لوٹ مار کی کمیشن کا ہے۔

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

اس پس منظر میں عدالت نے کہا 'اس کیس میں صرف ایک گواہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کی شکایت مسترد ہونے پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس گواہ کو جان بوجھ کر اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے، جیسے کوئی دوسرا گواہ تھا ہی نہیں۔'

طاہر حسین کے چھوٹے بھائی کو ضمانت

اس مقدمے کے حقائق اور حالات پر غور کرتے ہوئے درخواست گزار شاہ عالم کو اس مقدمے میں 20 ہزار روپے کے نجی مچلکے پیش کرنے پر ضمانت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں پیش آئے دہلی تشدد میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، ان کے چھوٹے بھائی شاہ عالم پر بھی فسادات میں طاہر کی مدد کرنے اور دیگر معاملات کا الزام ہے۔ آج عدالت نے شاہ عالم کو ایک معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details