اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پاکستان کے ساتھ چین کو بھی سبق سکھانے کی ضرورت'

یوگاگرو بابا رام دیو نے کہا کہ 'پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کو بھی سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو ہمت دکھانی ہوگی'۔

فائل فوٹو

By

Published : Feb 25, 2019, 6:53 PM IST


بابا رام دیو نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام کے شرکت کے دوران کہا کہ 'وزیراعظم مودی کو کوئی بڑا قدم اٹھاکر ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کارروائی کے علاوہ اب کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے'۔

انہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو فوج کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ 'دس بیس دن میں بڑی کارروائی ہونے والی ہے، یوگ گرو نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ اب چین کو بھی سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے اور چین میں تیار کردہ اشیاء کا بائیکاٹ کرنا ہوگا'۔

یوگ گرو نے کہاکہ 'اقتدار میں بیٹھے لوگ تب تک بڑا قدم نہیں اٹھاتے جب تک ان کے سامنے مجبوری نہیں ہوتی۔ جب وجود خطرے میں ہو تب جنگ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچتا ہے'۔

انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر کہا کہ 'اگر سردار پٹیل ملک کی آزادی کے بعد وزیراعظم بنائے گئے ہوتے تو یہ مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details