اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا کیس کی راست نشریات کے لیے عرضی

سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی پر 16 ستمبر کو سماعت کریگی۔

اجودھیا مقدمہ کی براہ راست نشریات پر عرضی

By

Published : Sep 11, 2019, 10:44 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:01 AM IST

اس معاملہ میں عرضی گزار کے این گووند آچایہ کی طرف سے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے خاص طور سے ذکر کیا گیا، جس پر عدالت عظمی نے کہاکہ وہ اس پر 16 ستمبر کو سماعت کریگی۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھاکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ آر ایس ایس کے سابق نظریہ ساز کے این گووند آچاریہ کی عرضی میں اجودھیا معاملہ کی سماعت کو براہ راست نشر یا ریکارڈنگ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

گووند آچاریہ نے عرضی میں کہا ہے کہ یہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ عرضی گزار سمیت کروڑوں لوگ اس سماعت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ستمبر 2018 کے عدالت عظمی کے اس حکم کا حوالہ دیا ہے جس میں اہم آئینی معاملوں کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:01 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details