مسلم جماعتوں نے سمجھوتہ رپورٹ سے نہ صرف انکار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اس طرح کی کوئی تجویز ہمیں منظور نہیں۔
جمعہ کے روز ایودھیا بابری مسجد کیس میں سنی وقف بورڈ نے ان خبروں پر حیرت و استعجاب کا اظہار کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنی وقف بورڈ اس معاملے سے دستبردار ہو رہا ہے۔ بورڈ نے زور دیا کہ وہ ثالثی کے عمل کے دوران ہونے والے مبینہ سمجھوتے کو "قبول نہیں کرتے"۔
ایودھیا کیس: مسلم جماعتوں نے سمجھوتہ رپورٹ سے انکار کیا ، کہا تجویز منظور نہیں آج جاری کردہ ایک بیان میں، ایودھیا اراضی تنازعہ میں ایم صدیق کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے کہا کہ سنی وقف بورڈ کے علاوہ تمام مسلم جماعتوں نے تصفیہ کو مسترد کردیا ہے کیونکہ تنازع کی مرکزی ہندو جماعتیں ثالثی اور مطلوبہ تصفیہ کا حصہ نہیں تھیں۔
"اس کے مطابق، ہم یہ صاف طور پر واضح کرنا چاہیں گے کہ ہم تمام اپیل کرنے والے سپریم کورٹ کے سامنے تجویز کو قبول نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی وہ طریقہ کار جس کے ذریعہ ثالثی ہوئی ہے اور نہ ہی اس طریقہ سے جس میں دعووں کے واپسل لیے جانے کو سمجھوتہ کے طور پر تجویز پیش کیا گیا ہے، ”ہمیں قبول ہے۔
خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو ثالثی پینل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ جس کے بعد پانچ ججوں کے آئینی بنچ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی سربراہی میں فیصلے کو محفوظ رکھ لیا گیا۔