تبلیغی جماعت کے امیر مولانا محمد سعد کاندھلوی کے خلاف دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے ذریعے ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کے الزامات پر غیر ارادتاً قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
تبلیغی جماعت کے اراکین کے لیے مولانا سعد کا پیغام - محمد سعد کاندھلوی
دہلی کے تبلیغی مرکز نظام الدین کے سربراہ مولانا سعد نے اپنا ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کو رمضان المبارک میں گھروں میں ہی رہ کر عبادت کرنے اور کورونا وائرس کے ختم ہونے کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
مولانا سعد کا پیغام
مولانا سعد نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ 'رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں کیوں موجودہ حالات کے پیش نظر یہ وقت کا تقاضہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے تبلیغی جماعت کے اراکین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'تبلیغی جماعت کے تمام اراکین حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا میڈیکل ٹیسٹ کروائیں۔
Last Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST