دونوں بد معاشوں نے واردات کو انجام دینے کی کوشش کی اور مخالفت کرنے پر متاثر شخص کو لاتوں گھونسوں سے مارنے لگے،جبکہ ایک شرپسند نے چاقو سے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی جس کے بعد کسی طرح نوجوان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
دہلی کے کلیان پوری میں لوٹ مار - کلیان پوری میں لوٹ پاٹ
مشرقی دہلی کے علاقے کلیان پوری میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک حیران کن تصویر سامنے آئی ہے ، جہاں راشن لینے آئے خریدار کے ساتھ دو بدمعاشوں نے لوٹ مار کی ۔
پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے، یہ واقعہ کلیان پوری کے 11 بلاک کا ہے، جہاں دو شرپسندوں نے چاقو کی نوک پر لوٹ مار کی کوشش کی جب اس نوجوان نے مقابلے کی کوشش کی تبھی دوسرے بدمعاش نے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
حالانکہ شرپسند اپنے مقصد میں ناکام رہے لیکن اس حرکت سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں ایسا اکثر و بیشتر ہوتا رہتا ہے پولیس محض تماشائی بنی رہتی ہے۔ بیٹ آفیسر کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ اس کے علاقے میں ایسی کوئی واردات ہوئی ہے۔