اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سے خاص بات چیت

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ 'مٹیا محل اسمبلی حلقے میں اب تک 200 کروڑ خرچ ہوئے ہیں' سیاسی منظر نامے سے منسلک عاصم احمد خان سے خصوصی گفتگو۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سے خاص بات چیت
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سے خاص بات چیت

By

Published : Nov 27, 2019, 10:52 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عاصم احمد خان نے کہا کہ مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں پانچ بڑے کام کیا کرائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ اسمبلی میں نئی سیور لائن دلوائی ہے، لوگ پینے کے لیے بورنگ کے پانی کا استعمال کرتے تھے، لیکن ہم نے اس کی سہولیات مہیا کرائی، علاقہ میں چار سکولز کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اس کی تزئین کاری کرائی، جبکہ آج سن کا شمار انٹرنیشنل سکول کا مقابلہ کرتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سے خاص بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے دو سب سے بڑے قبرستانوں میں پہلی دفعہ کسی حکومتی نمائندے نے کام کرایا ہے جو ایک نظیر ہے۔

جس ان سے پوچھا گیا کیا آپ آئندہ انتخابات میں کس بنیاد پر ووٹ مانگیں گے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی مدعوں کی سیاست نہیں کرتی ہم نے جو کام کیا ہے اسی کے لیے ہم ووٹ مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے کام دیکھا ہے وہ جانتی ہے اس لیے ہمیں ضرورت نہیں ہے کہ ہم مدعوں کی سیاست کریں یہ کام کانگریس اور بی جے پی بہت اچھا کرلیتی ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں کون آپ کو ٹکر دے سکتا ہے، تو انہوں نے اس کے جواب کہا کہ میری ٹکر کسی سے نہیں اور نہ میں کسی سے ٹکرانے کے لیے آیا ہوں ہم تو بس کام کرتے ہیں اب اگر عوام ہمارے کام سے خوش ہوگی تو وہ ہمیں ووٹ ضرور دے گی۔

عاصم احمد خان سے پوچھا گیا کہ مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں 'محلہ کلینک' کیوں نہیں کھل سکا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محلہ کلینک بن کر تیار ہے، لیکن میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کی گندی سیاست کی وجہ سے کھل نہیں پائی، اس کا سارا الزام مونسپل کونسلر کے سر جاتا ہے جو اس اچھے کام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رکن اسمبلی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ اب تک مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی کاموں پر کتنا خرچہ ہوا ہے، تو انہوں نے اس کے جواب کہا کہ ایک رکن اسمبلی کے فنڈ کے مطابق پانچ برسوں میں تقریباً 32 کروڑ روپے کا بجٹ ہوتا ہے، لیکن ہم نے مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 200 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، تاہم ابھی بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details