اردو

urdu

ETV Bharat / state

اروند کیجریوال کو راہل گاندھی سے ملنا چاہیے - اروند کیجریوال اور راہل گاندھی

دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو راہل گاندھی سے ملاقات کے لئے وقت مانگنا چاہئے۔

اروند کیجریوال کو راہل گاندھی سے ملنا چاہیے:کانگریس
اروند کیجریوال کو راہل گاندھی سے ملنا چاہیے:کانگریس

By

Published : Jun 15, 2020, 7:09 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے وہئے چودھری انیل کمار نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کا ہے۔ان لوگوں سے بات کرنے کا وقت ہے جن کے پاس اچھی تجاویز ہیں۔

اروند کیجریوال کو راہل گاندھی سے ملنا چاہیے

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو کہوں گا دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو راہل گاندھی سے ملاقات کرنے کے لیے وقت مانگنا چاہیے، کیونکہ راہل گاندھی نے دنیا کے تمام لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ماہرین سے بات کی ہے۔ان ممالک سے بھی بات چیت کی ہے، جنہوں نے بڑی حد تک کورونا کی وبا کو کنٹرول کیا ہے۔میں اروند کیجریوال سے کہنا چاہوں گا کہ وہ راہل گاندھی سے ملاقات کرنے کے لیے وقت مانگیں۔

چودھری انیل کمار نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے تجویر دیتے آرہے ہیں۔اب دیکھنا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کو کس حد تک قبول کرتی ہیں۔بہت دیر ہوچکی ہے۔84 سے 85 دن کا وقت گزر چکا ہے، لیکن اب تک حکومت نیند سے جاگی نہیں ہے۔اب انہوں نے اس کی شروعات کی ہے، میںتو اتنا ہی کہوں گا کہ دیر آئے درست آئے۔ہم نے کل گورنر کے ساتھ منعقد جماعتی اجلاس میں اپنے مطالبات رکھے تھے، جہاں ہماری کچھ مطالبات پر گورنر نے بھی غور کیا۔کچھ مسائل ایسے ہیں جو لوگوں سے متعلق ہے، اس لیے ہم نے بھی اسے تجویز کے طور پر یدا ہے۔خاص طور سے اسکریننگ کو لے کر تفتیش کا حق تو سبھی کا ہے۔کسی کے گھر میں کوئی مریض ہے تو گھر میں ایک تناؤ ہوتا ہے۔اس بیماری کا پتہ لگانے کے لیے جانچ تو ضروری ہے، اس لیے ہم یہ کہتے ہیں کہ سب کو چانچ کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

چودھری انیل کمار نے کہا کہ ہم گزشتہ 84 سے 85 دن سے دہلی کے عام لوگوں کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ہم گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ان کے مسائل کو حل کر رہے ہیں ۔میں نے دہلی حکومت کو نہ جانے کتنے خط لکھے ہیں۔اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے کے لیے وقت مانگا ہے، لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔بالآخر گورنر نے ایک اجلاس منعقد کی اور ہماری بہت سے تجاویز کو دہلی میں نافذ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details