اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ: مالدیپ

مالدیپ نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کرنے اور ریاست کو مرکز کے دوزیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

آرٹیکل 370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ:مالدیپ

By

Published : Aug 7, 2019, 9:24 PM IST

مالدیپ حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’’ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی خودمختار اور آزاد ملک کو ضرورت کے مطابق اپنے قانون میں ترمیم کرنے کا حق ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے آئینی قرارداد اور ریاست کے دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ’جموں وکشمیر نوتشکیل بل 2019‘ کو منگل کو منظوری دے دی۔

ہندوستان کے اس اقدام پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details