اردو

urdu

ETV Bharat / state

Defense Acquisition Council Meeting بھارتی فوج اور بحریہ کیلئے اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری - اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری

وزارت دفاع نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران انڈین آرمی کے لیے دو اور بھارتی بحریہ کے لیے ایک اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ DAC on weapons systems

بھارتی فوج اور بھارتی بحریہ کے لیے اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری
بھارتی فوج اور بھارتی بحریہ کے لیے اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری

By

Published : Jan 11, 2023, 7:14 AM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منگل کے روز منعقدہ ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ میں 4,276 کروڑ روپے کے تین اسلحہ سسٹم کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ ان تین دفاعی سودوں میں سے دو سودے بھارتی فوج کے لیے اور ایک بھارتی بحریہ کے لیے (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم زمرے کے تحت) خریداری کی تجویز ہے۔ ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل - ہیلینا، لانچر اور دیگر متعلقہ لوازمات کی خریداری کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے۔ ان سب کو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) میں ضم کیا جائے گا۔ میزائل دشمن کے خطرے کا ٹھوس مقابلہ کرنے کے لیے جدید لائٹ ہیلی کاپٹر کے ہتھیاروں کا ایک لازمی حصہ ہے۔ فوجی قوت میں ان دفاعی مصنوعات کے شامل ہونے سے ہندوستانی فوج کی جارحانہ صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ Approval of purchase of weapons systems

ABOUT THE AUTHOR

...view details