اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک نائک ہسپتال میں عام مریضوں کا علاج شروع کرنے کی اپیل - ہسپتال کی خدمات تک محدود رکھنے سے عام لوگوں کو صحت کی سہولیات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے

دہلی حکومت کے سب سے بڑے کووڈ 19 ہسپتال لوک نائک جے پرکاش ہسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی طلباء کی پڑھائی اور تربیت کے نقصان ہونے اور عام مریضوں کو ہونے والی تکلیف کے پیش نظر ہسپتال میں عام بیماریوں کا علاج شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

treatment of common patients in lok nayak jaiprakash hospital
لوک نائک ہسپتال میں عام مریضوں کا علاج شروع کرنے کی اپیل

By

Published : Oct 15, 2020, 8:41 PM IST

مولانا آزاد میڈیکل کالج اس کے ہسپتال سے منسلک ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کیشیو سنگھ نے آج لوک نائک ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے معاشرے کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ سماجی، جذباتی، مالی اور تعلیمی سطح پر سب متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے معمول کے حالات کی بحالی کے لیے منظم انداز میں منظم اقدامات کیے جو قابل تحسین ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لوک نائک ابھی بھی کووڈ ہسپتال کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ وبا شروع ہونے سے پہلے ہسپتال میں روزانہ نو ہزار مریضوں کی او پی ڈی میں علاج کے ساتھ روزانہ تقریبا دو سو سرجری کی جاتی تھیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال کے لیے یہ بہت بڑی تعداد ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین باغ میں لنگر لگانے والے باگیچا سنگھ کو بدنام کرنے کی سازش

صرف کورونا مریضوں کے لیے ہسپتال کی خدمات تک محدود رکھنے سے عام لوگوں کو صحت کی سہولیات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ساتھ ہی یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ مولانا آزاد میڈیکل کالج سے وابستگی کی وجہ سے لوک نائک ایک بڑا تعلیمی ہسپتال ہے اور یہاں ہر برس ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کے ہزاروں طلبا تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس ہسپتال کو کورونا مریضوں کے علاج تک محدود رکھنے سے ان طلبا کی تعلیم و تربیت میں رکاوٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details