نئی دہلی:اسپیشل اولمپک ہندوستان نے برلن میں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے 255رکنی ہندوستانی ٹیم کو روانہ کرنے سے پہلے جمعرات کو یہاں جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں الوداعی تقریب منعقد کی۔ ہندوستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے لئے ایک مشعل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو 26مئی کو دہلی میں شروع ہوکر پورے ہندوستان کا دورہ کرتے ہوئے دہلی میں ہی مکمل ہوا ۔ وداعی تقریب میں ٹھاکر مشعل ریلی کے مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔
مسٹر ٹھاکرنے اتھلیٹوںکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،میں اسپیشل اولمپک ہندوستان کے صدر ڈاکٹر ملیکا نڈا کوان کے برسوں سے ان کے زبردست کام کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہم 198 اتھلیٹ اور 57کوچ اور مربوط حصہ داروں کا ہندوستانی ٹیم برلن بھیجنے میں اہل ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اتھلیٹ ملک کوفخر محسوس کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ کچھ سالوںمیں کھیلوں میں زبردست ترقی دیکھی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے گزشتہ کچھ سالوں میں بنیادی ڈھانچے کے سلسلے ترقی دیکھی ہے۔ اتھلیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور ساتھ ہی تمغوں کی بھی۔ اب ہمارے اتھلیٹ اہم انعقاد میں تمغے جیت رہے ہیں۔ ہم اسپیشل اولمپکعالمی کھیلوں میں بھی اس کارنامے کو جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر انڈین اولمپین فیڈریشن (آئی او اے) کی صدر پی ٹی اوشااور سابق ہندوستانی کرکٹراور اسپیشل اولمپک ہندوستان کے خیر سگالی سفیر یوراج سنگھ بھی موجود رہے۔ یوراج نے اتھلیٹوں کو حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ، ملک کے لئے ہر بچہ خاص ہوتا ہے۔ یہ تمام اتھلیٹ حقیقت میں ہم سبھی کے لئے خاص ہیں۔ آپ برلن میں ہمارے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایک کھلاڑی کے لئے ملک کا نمائندگی کرنے کا سب سے بڑا اعزازاور فخر کی بات نہیں ہے ۔ ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں کہ آپ برلن میں اسپیشل اولمپک کھیلوں میں سب سے بہترین مظاہرہ کریں گے اور کو فخر محسوس کرائیں۔