جہاں بالی وڈ کا ایک طبقہ دہلی میں تشدد کے خلاف اپنی آواز بلد کرنے سے گریز کر رہا ہے وہیں بالی وڈ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو تشدد اور ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
گذشتہ تین دنوں میں دہلی میں تشدد کے بارے میں فلم ہدایتکار انوراگھ کشیپ، گیت نگار جاوید اختر، وشال ڈڈلانی، سوارہ بھاسکر، رچا چڈا، روینہ ٹنڈن اور ایشا گپتا نے اپنی آواز بلند کی اور اس تشدد کی مزمت کی۔
دہلی میں اس فرکہ وارانہ تشدد میں اب تک 17 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہریت ترمیمی قانوں کے خلاف دہلی کے شاہین باغ، جامعہ میں گذشتہ تین ماہ سے احتجاج ہو رہے ہیں، اور کچھ روز قبل دہلی کے جعفرآباد علاقے میں بھی احتجاج شروع ہوئے، جس کے بعد سی اے اے کی حمایت میں لوگوں نے ان احتجاجوں کو ختم کرنے کی مانگ کی اور احتجاج شروع کیے، اس احتجاج نے بعد میں تشدد کی شکل اختیار کر لی۔