اترپردیش حکومت کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کانپور میں ہونے والے 1984 کے سکھ فسادات کے متاثرین کے لواحقین کے بیانات قلمبند کیے۔
کانپور سے تعلق رکھنے والی ایک ایس آئی ٹی ٹیم نے شہر کا دورہ کیا اور ان خاندانوں کے بیان قلمبند کیے جو فسادات کے بعد لدھیانہ منتقل ہوگئے تھے۔
سب انسپکٹر سوریہ پی سنگھ نے بتایا کہ "کانپور میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کی تحقیقات کے لئے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ ہمارے ریٹائرڈ ڈی جی اتول کمار اس کے سربراہ ہیں۔ فسادات کے ضمن میں قریب 40 مقدمات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس میں 127 افراد کو ہلاک کیا گیا۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یہاں لدھیانہ آئے اور دو خاندانوں سے بات کی۔ اب ہم مزید ایسے خاندانوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کانپور میں سکھ مخالف فسادات سے متعلق ہیں۔"
متاثرہ افراد میں سے ایک تاجندر کور نے امید ظاہر کی کہ انسداد فسادات کیس میں انہیں "36 سال بعد" انصاف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
کور نے مزید کہا، "میں کانپور میں رہتی تھی۔ کانپور میں سکھ مخالف فسادات کے دوران میرے شوہر کو گولی مار دی گئی۔ ایک اور متاثرہ شخص نے کہا، "1984 میں ہونے والے سکھ فسادات کے نتیجے میں ہزاروں سکھوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں نوٹ کیا تھا کہ اس ضمن میں کئی کمیشن تشکیل دیئے گئے تھے لیکن وہ اپنی تحقیقات میں کوئی خاص رپورٹ پیش نہیں کرسکے۔