دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے نامزد بچن نے اپنی فلموں کے پھر سے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔کل سے یہاں شروع ہوئے 50وان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ میں مسٹر بچن کی چھ فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔اس نمائش کا آغاز ان کی فلم ’پا‘ سے ہوا۔
بچن نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کےلئے حکومت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ’باوقار اعزاز ‘ کو حاصل کرکے بےحد خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ حقیقت میں اس اعزاز کے حق دار نہیں ہیں پھر بھی لوگوں کے پیار کو دیکھتے ہوئے وہ اسے قبول کرتے ہیں۔انہوں نے سنیما کو عالم گیر ذریعہ بتاتے ہوئے کہا،’’جب ہم ایک بند ہال میں اندھیرے میں بیٹھ کر سنیما دیکھتے ہیں تو بغل میں بیٹھے شخص کی ذات اور نسل بھول جاتے ہیں۔سنیما بھی زبانوں کے بندھن سے پرے ہوتاہے۔‘‘