امت شاہ کا شیاما پرساد کے یوم پیدائش پر خراج تحسین
وزیرداخلہ امت شاہ نے پیر کو شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن سنگھ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی ہے اور آج کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کی ہی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔
آج ڈاکٹر مکھرجی کا 119 واں یوم پیدائش ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم پیدائش کے موقع پر ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شکل میں ملک کو ایک بصیرت سے پُر رہنما ملا، جو بھارت کی مشکلات کی بنیادی وجوہات اور مستقل حل پر زور دیتا رہا اور ان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی۔ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی جن سنگھ اور آج کی بی جے پی ڈاکٹر مکھرجی کی دور اندیشی کا نتیجہ ہیں۔ ‘‘
انہوں نے مزید لکھا ، ’’ڈاکٹر مکھرجی نے بھی تعلیم اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لئے بہت جدید انداز میں کام کیے۔ وہ تعلیم کے معیار اور تحقیقی کام کے بہت زیادہ حق میں تھے۔ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی لگن اور وطن عزیز کے لئے قربانی ہمیشہ ہم سب کی حوصلہ افزائی کرے گی۔‘‘