اردو

urdu

Atal Bihari Vajpayee Birth Anniversary واجپئی نے ترقی اور گڈگورننس کے نئے دور کی بنیاد رکھی، امت شاہ

By

Published : Dec 25, 2022, 2:23 PM IST

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا آج 98واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ اور مدھیہ پردیش کے سی ایم شیوراج سنگھ نے اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ Shivraj pay Tribute to Atal Bihari Vajpayee

واجپئی نے ترقی اور گڈگورننس کے نئے دور کی بنیاد رکھی، امت شاہ
واجپئی نے ترقی اور گڈگورننس کے نئے دور کی بنیاد رکھی، امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں ترقی اور اچھی حکمرانی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی تھی۔ شاہ نے سلسلے وار ٹویٹس کرتے ہوئے کہا، ’’سابق وزیر اعظم بھارت رتن عزت مآب اٹل بہاری واجپائی جی کی جینتی کے موقع پر 'سدیو اٹل' یادگاری مقام پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اٹل بہاری واجپئی کی حب الوطنی، فرض شناسی اور لگن سےہمیں ہمیشہ قوم کی خدمت کی ترغیب ملتی رہے گی۔ ہندوستانی سیاست کے عروج اٹل جی کی زندگی ملک کو دوبارہ اعلی شان پر لے جانے میں وقف رہی۔ امت شاہ نے کہا، "اٹل جی نے ترقی اور اچھی حکمرانی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ کر، اپنی قیادت میں دنیا کو ہندوستان کی صلاحیتوں سے متعارف کرایا اور عوام میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کیا۔ آج اٹل جی کے یوم پیدائش پر ان کو ڈھیروں سلام۔ Amit Shah pay Tribute to Atal Bihari Vajpayee

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پرخراج عیقدت پیش کیا۔ سیاست کے اجات شترو، نظریات سے مالا مال اٹل جی آزادی سے پہلے انگریزوں سے لڑتے ہوئے اور آزادی کے بعد ایمرجنسی کے دوران بھی جیل گئے۔ انہوں نے نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کے خیالات آج بھی اتنے ہی متعلقہ اور مفید ہیں۔ اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کروڑوں ہم وطنوں کے لیے ایک مثالی اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details