دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہورہی ہے۔
امت شاہ تک کرنٹ پہنچ گیا: امانت اللہ خان دہلی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے شاہین باغ کے موضوع کو کافی بڑھاچڑھا کر پیش کیا تھا جبکہ بی جے پی کی کیمپین آخر تک شاہین باغ کے ارد گرد پر ٹکی رہی۔ شاہین باغ، اوکھلا حلقہ اسمبلی میں آتا ہے اور یہاں سے امانت اللہ خان نے اپنی جیت درج کی ہے۔
جیت کے بعد امانت اللہ خان نے کہا کہ عوام نے جس بھروسہ سے انہیں ووٹ دیا ہے وہ ہمیشہ ان کے بھروسہ کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیت نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ایک بہترین جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکھلا کی جیت فرقہ پرستوں کی ہار ہے اور عوام نے انہیں برقی کا جھٹکا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلالحاظ مذہب و ملت تمام ہندو و مسلم ووٹرس نے بی جے پی فرقہ پرستی پر مبنی سیاست کو شکست دی ہے۔
امانت اللہ خان نے وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’امت شاہ تک کرنٹ پہنچ گیا ہوگا‘۔