اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amanatullah Khan on Shaheen Bagh Bulldozers: شاہین باغ میں کوئی تجاوزات نہیں ہے: امانت اللہ خان - بی جے پی ایم سی ڈی انتخاب کے لئے بلڈوزر کا استعمال کر رہی ہے

دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ سے ایم سی ڈی کا بلڈوزر عوام کے سخت احتجاج کے بعد واپس لوٹ گیا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ شاہین باغ میں کوئی تجاوزات نہیں ہے۔ بی جے پی، ایم سی ڈی اتنخاب کے مدنظر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے AAP MLA Amanatullah Khan's statement on Shaheen Bagh۔

Amanatullah Khan on Shaheen Bagh Bulldozers
Amanatullah Khan on Shaheen Bagh Bulldozers

By

Published : May 9, 2022, 5:41 PM IST

نئی دہلی:جہانگیر پوری میں مبینہ تجاوزات کے خلاف ہوئی انہدامی کارروائی کے بعد آج جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کا بلڈوزر انہدامی کارروائی کے لیے شاہین باغ پہنچا یہاں کے لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد آخر کار ایس ڈی ایم کے بلڈوزر کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

ویڈیو دیکھے۔

غیر قانونی تجاوزات پر مقامی رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ میں کسی طرح کے تجاوزات نہیں ہیں۔ بی جے پی سیاست کر رہی ہے۔ یہاں جو کچھ بھی تجاوزات تھے، اسے ہٹالیا گیا ہے۔


امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس علاقہ کے رکن اسمبلی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ یہاں پر کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں ہے۔ اگر کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ ہے تو ایس ڈی ایم تحریری طور پر بتائے وہ کھڑے ہوکر تجاوزات کو خود ہٹائیں گے، لیکن مبینہ تجاوزات کے نام پر ایک علاقے کو بدنام کرنا صحیح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:


امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ کے لوگ پڑھے لکھے ہیں۔ یہاں پر کبھی بھی کسی طرح کا کو غیر قانونی قبضہ نہیں ہوا ہے لیکن بی جے پی ایم سی ڈی الیکشن کو ٹال کر اب ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے وہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں ہندو مسلمان بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں لیکن بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کر کے یہاں فرقہ وارانہ رنگ دینا چاہتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details