عام آدمی پارٹی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے رکن اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان پر دلی کانگریس کمیٹی نے دہلی وقف بورڈ میں 33 تقرریوں میں بدعنوانی اور اپنے رشتہ داروں کی تقرری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
جب دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے اس متعلق بات کی گئی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا تاہم انہوں نے فون پر تمام باتوں کا تفصیلی جواب دیا۔