اردو

urdu

ETV Bharat / state

امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے کا مطالبہ کیا - امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے کا مطالبہ کیا

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے آج کہا ہے کہ مسلمانوں کی جانب سے اس کے اشتعال انگیزی کی گئی ہوتی تو اب تک ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہوتا۔

امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے کا مطالبہ کیا
امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے کا مطالبہ کیا

By

Published : Aug 10, 2021, 2:14 PM IST

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ روز بھارت جوڑوں تحریک کے آڑ میں مسلمانوں کے خلاف زبردست اشتعال انگیزی کی گئی اور کھلے طور پر مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے کا مطالبہ کیا
امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے کا مطالبہ کیا

اس کے خلاف دہلی وقف بورڈ نے ڈی سی پی کو مکتوب لکھ کر آندولن کا انعقاد کرنے والے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کے خلاف این ایس اے اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امان اللہ خان نے ڈی سی پی پارلیمنٹ تھانے کو خط لکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کی ریلی میں کچھ نامعلوم افراد کے خلاف تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جو بہت چھوٹی دفعات ہیں اور تھانے میں ہی اس کی ضمانت بھی ہو جاتی ہے.

انہوں نے کہا کہ پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ ریلی کا انعقاد بی جے پی کے سابق ترجمان نے کیا تھا پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ جس طرح وہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور قومی سلامتی کو خطرہ پیدا کیا گیا اس لحاظ سے بہت چھوٹی دفعات میں مقدمہ درج ہوا.

امانت اللہ نے پولیس سے سوال کیا کہ اگر یہی ریلی مسلم دلت یا سکھ نے منعقد کی ہوتی تو ان پر این ایس اے اور ملک سے تمام غداری کا مقدمہ درج کرلیا جاتا اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اشونی اپادھیائے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف این ایس اے اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کر پائے۔


مزید پڑھیں:Jantar Mantar Issue: اشتعال انگیز نعروں کے معاملے کی ذمہ داری ہندو تنظیم رکشا دل نے لی

واضح رہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ روز بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر ایڈووکیٹ اشونی اپادھیائے نے بھارت جوڑوں ریلی نکالا تھا، اس ریلی میں انگریزوں کے زمانے کے قانون بدلنے کے علاوہ متعدد مطالبات شامل کیے گئے تھے لیکن ان سب مطالبات کو درکنار کرکے وہاں مسلمانوں کے خلاف جس طرح زہر اگلا گیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اس سے ملک کا ماحول خراب ہوا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details