اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گھر میں عبادت کے دوران بھی سماجی دوری کا خیال رکھیں' - shahi imam

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر رواں برس رمضان المبارک گزشتہ برسوں جیسا نہیں ہوگا کیوں کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرح کے اجتماع پر پابندی ہے۔

عبادت کے دوران بھی سماجی دوری کا خیال
عبادت کے دوران بھی سماجی دوری کا خیال

By

Published : Apr 25, 2020, 10:18 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی مسجد فتحپوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور رمضان المبارک میں بھی اس لاک ڈاؤن پر عام دنوں کی طرح ہی عمل کریں۔

عبادت کے دوران بھی سماجی دوری کا خیال، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں تمام عبادات گھروں میں کریں حتیٰ کہ اگر گھر میں بھی باجماعت نماز ہو تو اس دوران بھی سماجی دوری کا خیال رکھا جائے۔

اس کے علاوہ کشمیری گیٹ شیعہ مسجد کے امام مولانا محسن تقوی نے کہا کہ اس مہلک بیماری کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس لیے ماہ مبارک میں بھی اس کی خلاف ورزی نا کریں نیز ڈاکٹرز کی ہدایات پر بھی عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ضرور ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اس ماہ مقدس میں بھی مساجد میں نہیں جا سکیں لیکن یہ قدرت کا ایک طرح کا امتحان ہے اور ہمیں اس کا خیال رکھنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details