اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ویکسین معاملے پر آج کُل جماعتی اجلاس، وزیراعظم بھی کریں گے شرکت - کُل جماعتی اجلاس طلب

پی ایم مودی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ایوان قائدین کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن پالیسی کے بارے میں ایک اہم میٹنگ کریں گے۔

کورونا ویکسین معاملے پر آج کُل جماعتی اجلاس، وزیر اعظم بھی کریں گے شرکت
کورونا ویکسین معاملے پر آج کُل جماعتی اجلاس، وزیر اعظم بھی کریں گے شرکت

By

Published : Jul 20, 2021, 11:03 AM IST

کورونا ویکسین کو لے کر مودی حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کے نشانے پر ہے۔ پیر سے شروع ہوئے مانسون سیشن 2021 میں اپوزیشن جماعتوں کے مضبوط رویہ کے پیش نظر مرکز کی مودی حکومت سنجیدہ ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں آج کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔

بتا دیں کہ شام کے 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی بلڈنگ میں بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت نے منگل کی شام 6 بجے ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار (18 جولائی) کو بھی حکومت نے ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا۔ جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'فون ٹیپنگ سے متعلق رپورٹ ملک کےخلاف سازش'

اس ملاقات میں پی ایم مودی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ایوان قائدین کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن پالیسی کے بارے میں ایک اہم میٹنگ کریں گے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس کے دوران کووڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن دی جائے گی۔ پی ایم مودی نے پیر کو کہا کہ کووڈ ویکسینیشن کو ملک میں تیز رفتارi سے آگے بڑھایا جارہا ہے اور اب تک 40 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ۔19 ویکسین دیے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details