اردو

urdu

ETV Bharat / state

متعدد رہنماؤں کا رام جیٹھ ملانی کو اظہار تعزیت - اظہار تعزیت

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیرا عظم نریندرمودی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں اور دیگر سرکردہ شخصیات نے معروف وکیل اور سابق مرکزی وزیر رام جیٹھ ملانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

رام جیٹھ ملانی کو اظہار تعزیت

By

Published : Sep 8, 2019, 12:46 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:07 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ،’’ سابق مرکزی وزیر اور معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کے اچانک انتقال سے افسردہ ہوں ۔وہ انتہائی بے باکی کےساتھ عوامی معاملات پر اپنی اظہار رائے کے لیے جانے جاتے تھے ۔قوم نے ایک اہم قانون داں اور عظیم عالم کو کھودیا ہے۔ ‘‘

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا،’’ رام جیٹھ ملانی کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے۔ میں نے اپنا دوست اور قریبی ساتھی کھودیا ہے ۔خدا ان کی روح کو تسکین دے اور ہم سب کو دکھ کی اس گھڑی میں صبروتحمل سے کام لینے کی توفیق دے ۔‘‘


وزیراعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’ رام جیٹھ ملانی جی کے انتقال سے بھارت نے ایک غیر معمولی وکیل اور ایک اہم عوامی خدمت گار کو کھودیا ہے ،جس نے عدالت اور پارلیمنٹ میں کافی اہم خدمات انجام دیں۔ خوش مزاج اور بہادر انسان تھے اور کبھی کبھی کسی موضوع پر پورے یقین کےساتھ اپنے خیالات کے اظہار سے گریز نہیں کرتے تھے۔ ‘‘


وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ رام جیٹھ ملانی جی کی سب سے بڑی خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ تھی کہ وہ اپنی بات انتہائی بے باکی سے رکھتے تھے ۔ایمرجنسی کےدوران ان کے عزم اور عام لوگوں کی آزادی کے لیے ان کی لڑائی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا ،ضرورت مندون کی مددکرنا ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ تھا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details