اردو

urdu

ETV Bharat / state

الکا لانبا کا دھرنا دینے کی دھمکی

چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لانبا نے دہلی حکومت کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ دس دنوں کے اندر ان کے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگاگیا تو وہ وزیراعلی کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھ جائیں گی۔

'خواتین کو پارٹی میں عزت نہیں مل رہی ہے'

By

Published : Jul 26, 2019, 9:55 PM IST

دہلی کے چاندنی چوک سے رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کی رہنما الکا لانبانے دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی موجودگی میں پارٹی کے اندر خواتین کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے وہ کافی مایوس کن ہے۔

'خواتین کو پارٹی میں عزت نہیں مل رہی ہے'

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خواتین کو پارٹی میں وہ عزت نہیں مل رہی ہے جو پہلے ملتی تھی۔

الکا لانبا کے مطابق ان کو کسی بھی سرکاری میٹنگ یا پروگرام میں مدعو نہیں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جاری تھا جس کو دہلی حکومت نے رکوا دیا ہے۔

الکا لانبا نے جب متعلقہ محکمہ سے فون کر کے وجوہات جاننےکی کوشش کی تو محکمہ نے بتایا کہ دہلی حکومت نے چاندنی چوک کے علاقے کو منظوری نہیں دی ہے، جس کی وجہ سے یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے دہلی حکومت کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ دس دنوں میں ان کے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگا تو وہ وزیراعلی کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھ جائیں گی اسکے علاوہ پارٹی سے استعفی بھی دے دیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details