کانگریس کے پارٹی معاملات کے دہلی کے انچارج پی سی چاکو کی موجودگی میں لامبا نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس کی طلبا یونین کی تنظیم (این ایس یو آئی) سے سیاست شروع کرنے والی لامبا سنہ 2015 میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئیں اور چاندنی چوک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھی۔
محترمہ لامبا نے ٹویٹ کرکے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ'آج کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر پہنچ کر پی سی چاکو، ضلع چاندنی چوک صدر عثمان، ضلع آدرش نگر صدر جندل جي اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس رکن بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔'