اردو

urdu

By

Published : Sep 6, 2019, 10:40 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:14 PM IST

ETV Bharat / state

علی بابا کا فلین تھراپی کی تعلیم میں تعاون کے لیے فورم

علی بابا گروپ کے یوسی ویب نے اپنی فلین تھراپی یونٹ علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت میں میں دوسرے فلین تھراپی فورم کی میزبانی کی جس کا مقصد اس ملک میں عالمی تعلیم کو آگے بڑھانا ہے۔

علی بابا فلین تھراپی کا تعلیم میں تعاون کے لیے بھارت میں فورم

علی بابا کی براؤزر یونٹ یوسی ویب کے ذریعے انٹرنیٹ پلس فلین تھراپی ماڈل کا قیام کرنا ہے۔ جس کا مقصد ایک ایسے ذمہ دار کانٹنٹ سسٹم کی تعمیر کرنا ہے جس سے بھارت میں ڈیجیٹل خلیج کو بانٹنے، روزگار پیدا کرنے اور غریبی دور کرنے میں مدد مل سکے۔

یوسی براوزر دنیا کا نمبر ون تھرڈ پارٹی موبائل براؤزر ہے جس کے دنیا بھر میں چین کو چھوڑ کر 1.1 بلین یوزر ڈاؤنلوڈ ہیں جس میں نصف کا تعلق بھارت سے ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی کا یہ فورم چین کے ہانگ جووئو میں ختم ہوئے علی بابا فاؤنڈیشن کے 9.5 فلین تھراپی کانفرنس سنہ 2019 کا حصہ ہے جس میں بھارت میں تعلیم پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس بات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے کہ تعلیم کے لیے ہر کسی کو مضبوط اور پائیدار کرنے میں انٹرنیٹ کا کس طریقہ سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے یوسی ویب گلوبل بزنس کے نائب صدر ہوائی یوآن نے کہا کہ وقار حاصل کرنے کے لیے ہمیں دنیا کے لیے اچھا کرنا ہوتا ہے۔ علی بابا دنیا کی پہلی انٹرنیٹ کمپنی ہے، جس نے مدد اور تعاون کو اپنی اہم پالیسی میں شامل کیا ہے۔

جس کے مطابق یوسی انٹرنیٹ پلس فلن تھراپی لے کر آ رہی ہے ۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشیں نے کہا کہ تعلیم وہ مرکزی نقطہ ہے جس پر سماج کے ہر چیز منحصر ہے۔

مجھے دل سے اس بات کی خوشی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں کارپو ریٹ دلچسپی دکھا رہا ہے اور علی بابا جیسی کمپنی اس شعبے میں اتر رہی ہے میں ان کے لیے ایک تابناک مستقبل کی دعا کرتی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا آج دنیا میں تعلیم اور انفارمیشن تک پہنچ سے زیادہ پاورفل کوئی طریقہ نہیں ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ علی بابا اور یوسی ویب جیسی کمپنیاں اس پہلو پر توجہ دے رہی ہیں۔

علی بابا نے 2017 میں فلین تھراپی ویک کی شروعات اس یقین کے ساتھ کہ ایک بہتر مستقبل کے لیے ہر کوئی شراکت داری کرتا ہے ۔جس کے تحت عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ تین گھنٹے خدمت خلق میں گزاریں ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details