دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو بلیک میل کرنے والے ملزم نوجوان بیحد شاطر قسم کے ہیں۔ وہ پولیس سے بچنے کے لیے بلیک میلنگ کے دوران انٹرنیٹ کالنگ کا استعمال کرتے تھے۔Ajay Mishra Teni Blackmail by internet calling۔
معاملے کی تحقیقات کررہی پولیس نے امریکی اور رومانیہ کے سفارتخانوں کی مدد سے ملزمین کی لوکیشن ٹریس کرکے پانچوں کو کال سینٹر سے گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمین نے بتایا کہ انہوں نے پہلی کال 17 دسمبر کو اجے مشرا ٹینی Ajay Mishra Teni کے پی اے کو کی تھی۔ اس میں اس نے واقعے کی ویڈیو فوٹیج جاری کرنے کی دھمکی دے کر دو کروڑ روپے مانگے تھے۔
ملزم نے پی اے کو وزیر سے بات کرانے کا کہا تھا لیکن پی اے نے نہیں کرائی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ کال انٹرنیٹ کالنگ کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ملزمان کی جانب سے 17 سے 23 دسمبر کے درمیان کل 40 دھمکی آمیز کالز کیے گئے تھے۔ ملزمین نوئیڈا سیکٹر 15 کے ایک پارک سے کال کرتے تھے۔ جمعرات کی دوپہر کو بھی اسی طرح کی کال کرکے دو کروڑ روپے مانگے تھے۔
تحقیقات میں نارتھ ایونیو پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ 'ملزمین امریکہ اور رومانیہ کے گیٹ پاس کا استعمال کررہے ہیں۔ پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کے لیے دہلی میں امریکہ اور رومانیہ کے سفارت خانے کی مدد لی۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ کہاں سے کال کر رہے ہیں اور کون ہیں۔
بعد ازیں معلوم ہوا کہ امیت کمار نوئیڈا میں کال سینٹر چلاتا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر امیت سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم امت کمار، امیت، کبیر ورما، نشانت کمار اور اشونی کمار سے فی الحال پورے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ملزم امیت کمار نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دوست کبیر انشورنس ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس نے چند روز قبل وزیر سے بھتہ لینے کی سازش رچی۔ کبیر کے پاس دو اسسٹنٹ تھے جن کا نام امیت مانجھی اور نشانت ہے۔ یہ دونوں مشرا کے دفتر سے فون کرتے تھے۔ تقریباً 85 فیصد کالیں نشانت نے کی تھیں جبکہ 15 فیصد کالیں امیت نے کی تھی۔ ہر کال کے بدلے 10 ہزار روپے دینے کو کہا گیا تھا۔ گرفتار اشونی ایک تکنیکی ماہر ہے اور وہ انٹرنیٹ کالنگ کرتا تھا۔ کبیر نے پولیس کو بتایا کہ اسے یہ خیال لکھیم پور کھیری تشدد سے ملا۔