اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں بارش کے باوجود فضائی معیار ناقص

قومی دارالحکومت میں آج صبح ہوئی بارش کے باوجود فضائی معیار ناقص رہا اور کم از کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

دہلی میں بارش کے باوجود فضائی معیار ناقص
دہلی میں بارش کے باوجود فضائی معیار ناقص

By

Published : Jan 16, 2020, 3:29 PM IST

دارالحکومت کے کئی مقامات میں بارش ہونے سے سردی برقرار ہے اور صبح 10 بج کر 50 منٹ پر درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 97 فیصد درج کی گئی۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور سردی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:سی اے اے کے خلاف آئی یو ایم ایل کی دومزید عرضیاں سپریم کورٹ میں پیش

تاہم شہر میں فضائی معیار ناقص دیکھا گیا ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 276 درج کی گئی ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے جو بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details