نئی دہلی:آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے دہلی-این سی آر میں اب صرف 12 قسم کے ایندھن استعمال کی اجازت ہوگی۔ اس میں پٹرول ڈیزل سے لے کر بجلی، سی این جی اور چارکول شامل ہیں۔ سینٹرل ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے ان تمام ایندھن اور مختلف علاقوں میں ان کے استعمال کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ Air pollution in Delhi-NCR
دہلی-این سی آر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہاں واقع بڑے پیمانے کی صنعتیں، گاڑیوں کی بڑی تعداد اور بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام ہیں۔ ان تمام میں استعمال ہونے والا ایندھن آلودگی کی ایک بڑا سبب بنا ہوا ہے۔ پورے این سی آر کو ایک ہی ایئرشیڈ (یکساں ماحول) والا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے پیش نظر سینٹرل ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے پورے خطے میں یکساں ایندھن کے استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں۔
کمیشن کے مطابق جہاں پی این جی انفراسٹرکچر موجود ہے وہاں یکم اکتوبر سے صرف ان ایندھن کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ جہاں پی این جی انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے، وہاں یکم جنوری 2023 سے صرف یہ ایندھن استعمال کیے جا سکیں گے۔ جبکہ تھرمل پاور پلانٹس میں کم سلفر کوئلے کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ یہ ایندھن استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
1. پٹرول (10 پی پی ایم سلفر کے ساتھ BS VI) گاڑی کے ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
2. گاڑی کے ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والا ڈیزل (10 پی پی ایم سلفر کے ساتھ
BS VI)
3. ہائیڈروجن اور میتھین: گاڑیوں اور صنعتی ایندھن کے طور پر
4. قدرتی گیس (CNG-PNG-LNG) گاڑیاں، صنعتیں اور گھریلو استعمال
5. پٹرولیم گیس (LPG-Propane-Butane)گاڑیاں، صنعتیں اور گھریلو استعمال