اس موقع پرکلیم الحفیظ نے دہلی حکومت کی شدید تنقید AIMIM Leader Kaleem Hafeez Slams Kejriwal کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمت انجام دینے والے افراد کو اگر اللہ اقتدار دے تو اپنی ذمہ داری نہیں بھولنی چاہئے، جس طرح اروند کیجریوال بھول گئے ہیں۔ وہ سوشل اکٹیوسٹ تھے لیکن جب وزیر اعلیٰ بن گئے تو سوشل سرگرمیاں بھول گئے، جس شخص کو غریبوں اور ضرورت مندوں کی خبر گیری کرنا چاہئے تھی وہ ان کے محلوں میں شراب کے ٹھیکے کھلوارہا ہے۔
AIMIM Leader Kaleem Hafeez Slams Kejriwal: 'کیجریوال وزیر اعلیٰ بننے کے بعد غریبوں کی مدد کرنا بھول گئے' انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین AIMIM سیاسی تنظیم کے ساتھ سوشل سرگرمیاں انجام دیتی ہے، تلنگانہ میں مجلس کے اسکولوں میں بارہ ہزار بچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم AIMIM دہلی میں بھی تعلیم اور صحت پر کام کرے گی۔صدر مجلس نے سماجی کام کرنے والوں کو سیاست میں آنے کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کے آنے سے سماج میں تبدیلی آئے گی اس لیے کہ آپ کے سینے میں انسانیت کے لئے تڑپنے والا دل ہے۔
کمبل تقسیم کا یہ پروگرام آر ڈبلیو اے فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر رضوان صدیقی نے صدر مجلس کی چادر پوشی کی اور ایک مومنٹو دے کر استقبال کیا۔فیڈریشن کے ذمہ داروں اور سماجی کام کرنے والوں کو بھی مومنٹو دے کر عزت افزائی کی گئی۔
اس موقع پر دہلی مجلس کے کارکنان اور ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد میں سماجی خدمت گار اور مستحقین موجود تھے۔ کمبل تقسیم کے بعد صدر مجلس نے اتم نگر میں شوکت کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: AIMIM Leader On Kejriwal: 'کیجریوال حکومت مسلمانوں کا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی'
واضح رہے کہ 26 دسمبر کو شرپسندوں نے شوکت نام کے شخص کا قتل کردیا تھا۔ اس موقع پر کلیم الحفیظ AIMIM Leader Kaleem Hafeez نے کہا کہ مجلس دہلی ہر طرح متاثرہ کنبے کے ساتھ ہے۔ صرف ایف آئی آر درج کرنے سے کام نہیں چلے گا۔قاتلوں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔