اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلازما تھراپی کے ذریعہ کورونا علاج کا تجربہ کرنے ایمس کا منصوبہ - کورونا

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کورونا کے مریضوں کا پلازما تھراپی کے ذریعہ علاج کرنے کے سلسلہ میں منصوبہ تیار کررہا ہے۔

AIIMS planning to conduct clinical trial of plasma therapy
پلازما تھراپی کے ذریعہ کورونا علاج کا تجربہ کرنے ایمس کا منصوبہ

By

Published : Apr 29, 2020, 3:57 PM IST

ایمس ڈائرکٹر، ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کوویڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کا پلازمہ تھراپی کے ذریعہ تجربہ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اس سلسلہ میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا سے منظوری حاصل کرنے کےلیے کوشش کی جارہی ہے جبکہ ڈاکٹر گلیریا کے مطابق کورونا کے علاج کا تجربہابھی بھی آزمائشی مرحلے میں ہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں پلازما تھراپی کے ذریعہ کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور تبلیغی جماعت سے وابستہ متعدد افراد نے پلازما کا عطیہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ پلازما تھراپی، کورونا کا علاج ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ اگر پلازما تھراپی کے دوران رہنمایانہ ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو مریض کی زندگی کےلیے خطرہ ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details