اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمس میں بلیو بلڈ سنڈروم سے متاثر نوجوان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن - ایمس میں دل کی پیوند کاری

ملک کے سب سے بڑے اسپتال ایمس میں بلیو بلڈ کے سنڈروم سے متاثرایک 18 سالہ نوجوان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ اب اس نوجوان کے سینے میں وڈودرا کی 20 سالہ ایک لڑکی کا دل دھڑک رہا ہے۔

aiims did first heart transplant heart transplantation of a boy suffering from Blue Baby Syndrome
ایمس میں بلیو بے بی سنڈروم سے متاثر نوجوان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن

By

Published : Dec 28, 2020, 5:55 PM IST

18 سالہ امن بڑی مشکل سے اس عمر تک پہنچ پایا تھا، کیوں کہ وہ عام بچے کی طرح پیدا نہیں ہوا تھا۔ وہ ایک بلیو بے بی تھا جو اس سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ اس کے دل میں پیدائشی طور پر ایسا ڈیفکٹ تھا کہ اس کا دل آکسیجنٹیڈ بلڈ یعنی خالص خون اور ڈی آکسیجنٹیڈ بلڈ یعنی آلودہ خون کو الگ کرنے کے قابل نہیں تھا، جس کی وجہ سے دونوں طرح کے خون ایک جگہ آکر مل جاتے تھے۔ اس کا اثر جسم کے اہم اعضاء پر پڑ رہا تھا کیونکہ ان اعضاء کو ضروری آکسیجن کی فراہمی نہیں ہو پاتی تھی۔ اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہ تھا کہ خراب دل کو تبدیل کر دیا جائے۔ یہ تب ہی ممکن ہوتا جب اسے کوئی مناسب ڈونر ملتا۔

ایمس میں بلیو بے بی سنڈروم سے متاثر نوجوان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن


گجرات کے وڈودرا کی رہنے والی 20 سالہ لڑکی کا دل امن کے لئے بالکل مناسب تھا۔ عمر بھی تقریبا ایک جیسی ہی تھی۔ امن کو خوش قسمتی سے ایک جوان اور صحتمند دل ملا۔ ایمس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی شناخت چھپانے کی شرط پر بتایا کہ امن ایک بلیو بے بی پیدا ہوا تھا۔ اس کے دل میں پیدائشی خرابی تھی، اس سے نجات پانے کے لیے دل کی پیوند کاری واحد راستہ تھا ۔ اگر امن کو دل نہیں ملتا تو وہ بمشکل ایک سے پانچ سال تک زندہ رہتا، لیکن یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اسے ایک مناسب دل مل گیا۔ دو سال پہلے اس کے دل کا والو تبدیل کر کے اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن اگر یہ کارگر ثابت نہیں ہوئی تو اسے ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہی کروانا پڑا۔

ایمس میں بلیو بے بی سنڈروم سے متاثر نوجوان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن

ڈاکٹر نے بتایا کہ امن کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کامیاب رہا ہے۔ نیا دل ملتے ہی وہ اب بلیو بے بی سنڈروم سے باہر آگیا ہے۔ فی الحال اسے پوسٹ آپریٹیو کیئر میں خاص آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ جہاں اس کی صحت پر باریکی سے نظر رکھی جا رہی ہے

مزید پڑھیں:

کووڈ 19: چار ریاستوں میں آج تجرباتی طور پر ویکسینیشن شروع کی جائے گی

امن کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے کسی دوسرے کے دل کو اس کا مدافعتی نظام فی الحال پہچان نہیں پا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اس کا مدافعتی نظام اسے مسترد کرسکتا ہے۔ لہذا، اس وقت اسے امیون سپریسنگ میڈیکیشن دیا جا رہا ہے تاکہ اس کا مدافعاتی نظام نئے دل کو قبول کرنے تک کوئی رد عمل نہ دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details