اردو

urdu

ETV Bharat / state

جب دہلی کے وکلاء نے بغیر کسی اجرت کے قانونی مدد دی - گذشتہ برس وکلاء کی مدد

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے احتجاج کے دوران وکلا کا لائرز فار ڈٹینیز نامی گروپ کس طرح سے قانونی مدد فراہم کر رہا تھا۔

وکیل
advocate

By

Published : Jan 6, 2021, 9:58 PM IST

سال 2020 کا آغاز شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ پورا ہی سال مشکلات بھرا رہا، تاہم اب تاریخ بدل چکی ہے اب سال 2021 شروع ہو چکا ہے، اسی لیے ہم بات کر رہے ہیں گذشتہ برس وکلاء کی مدد کے بارے میں جس کی ضرورت تقریبا پورے سال ہی رہی۔

advocate

ای ٹی وی بھارت نے ایڈوکیٹ مجیب الرحمان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے احتجاج کے دوران وکلا کا لائرز فار ڈٹینیز نامی گروپ کس طرح سے قانونی مدد فراہم کر رہا تھا۔

ایڈؤکیٹ مجیب الرحمان نے بتایا کہ جب شہریت قانون کی مخالفت کی جا رہی تھی اس دوران دہلی پولیس روز مظاہرین کو روکنے کے لیے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا کرتی تھی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے دہلی کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے وکلاء ایک پلیٹ فارم پر آئے اور ان مظاہرین کو قانونی مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات 2020: سیکولر روایات پر گہرا زخم

جب بھی احتجاج کیا جاتا تو لائرز فار ڈٹینیز کے کچھ وکلا ان کے ساتھ ہوتے اور دہلی پولیس سے احتجاج کی اجازت دلوانے سے لیکر دیگر قانونی چارہ جوئی بغیر کسی مالی مدد کے کرتے تاکہ عوام اپنے حقوق کے لیے لڑ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details