سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی نے وزیراعظم نریندررمودی سمیت حزب اختلاف کے لیڈروں کے نام ایک قانونی عرضی روانہ کر کے انہیں عدالت عظمی کا وہ حکم یاد دلایا جس میں عدالت نے ہجومی تشدد کو روکنے کے لئے حکومت کو قانون بنانے کی ہدایت کی تھی ۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد علی نے کہا کہ حکومت کو طلاق پر قانون بنانا یاد ہے لیکن ہجومی تشدد پر خاموشی معنی خیز ہے۔